مولانا دھرنے سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالیں، شوکت یوسفزئی
پشاور (ما نیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان خدا کے لیے پاکستان پر رحم کریں اور دھرنے سے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں نیشنل گیمز کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی کا کہا کہ نیشنل گیمز کے لیے اچھی تیاریاں ہوئیں ہیں۔ 10 سے 16 نومبر تک نیشنل گیمز جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ان نیشنل گیمز میں 10 ہزار سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔ گیمز کے لیے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعظم اور صدر پاکستان بھی تقریب میں شرکت کیلئے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی اپنی سیاست ہے، وہ اس پر نظر دوڑایں،۔انہوں نے کہاکہ دھرنے سے پاکستان کو نقصان ہوگا۔ کشمیر کے ایشو کو دھرنے نے پیچھے کر دیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود احتسابی عمل جاری رہے گا۔
شوکت یوسفزئی
اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمہ کا مطالبہ کرنا چاہئے، سید فخر امام
اسلام آباد (این این آئی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مودی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے فوری خاتمہ کا مطالبہ کرنا چاہئے۔جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں تین ماہ سے زائد عرصے سے مسلسل جاری غیر انسانی کرفیو کے خاتمہ اور حریت راہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے اور کرفیو کی وجہ سے مریض ہسپتالوں تک پہنچنے سے بھی قاصر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات پر بھارتی موقف کو سختی سے مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے پاکستان کے موقف کی پرزور تائید کی ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے انسانی حقوق کی کونسل پر زور دیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے اپنے حق خود ارادیت کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی پرامن جدوجہد کو دہشت گردی اور سرحد پار سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں بھارتی حکومت کے جھوٹے بیانات شرمناک ہیں۔
سید فخر امام
کرتار پور راہداری بڑا اقدام، یاتریوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، اسلم اقبال
لاہور(فلم رپورٹر،لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بورڈ ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں 4نکاتی ایجنڈے، بورڈ کے مختلف امور اورامتحانی پیپر بنانے کے لئے معاوضہ بڑھانے کی منظوری دی گئی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بورڈ کے امتحانی نظام پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ معیاری ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کے لئے امتحانی نظام کو بہتر اور موثر بنایا جائے اور اس مقصد کے لئے آئندہ دس روز میں سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بورڈ کے تمام معاملات طے شدہ قواعد ضوابط کے مطابق آگے بڑھائے جائیں اورامتحانی نظام سے نقل کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جس سنٹر سے کوئی طالب علم نقل کرتا ہوا پکڑا گیا اس سنٹر کے عملہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔اجلاس میں چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ محمد نذر خان نیازی،سیکرٹری فقیر محمد کیفی اور بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال سے ایوان وزیر اعلی میں کسانوں کے وفدنے ملاقات کی۔صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،سیکرٹری زراعت اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔چیئرمین پاکستان کسان اتحاد چوہدری محمد انور وفدکی قیادت کررہے تھے۔کسانوں کے وفد نے کاشتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزراء نے کسانوں کو ان کے تمام جائز مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کسانوں کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں،انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے لاہور میوزیم میں بابا گرونانک کے550ویں جنم دن کے حوالے سے سکھ عہد کی نوادرات کی نمائش کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر نے میوزیم میں رکھے گئے سکھ عہد کے نوادرات بھی دیکھے اور تقریب میں میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر لاہور میوزیم میں ایک گیلری کو سکھ گیلری سے منسوب کیا گیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکھوں کی مقدس کتاب”گرنتھ صاحب“ کا پرکاش کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور،چیف ایگزیکٹو اطہر علی خان،ڈائریکٹر میوزیم اور سکھ کمیونٹی سے وابستہ نامور شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت نے باباگرونانک کے جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور، پنجاب اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے آپ کو یہاں خوش آمدید کہتے ہیں۔پہلی بار لاہور میوزیم میں ایسی بڑی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں سکھ برادری کے لئے سکھ عہد سے وابستہ نوادرات ان کی زیارت کے لئے موجود ہیں۔کرتار پور راہداری کھولنا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بہت بڑا اقدام ہے۔دنیا بھر سے سکھ وہاں آ رہے ہیں اور ہم سب کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سکھ برادری ہمیں آئندہ بھی مہمان نواز کا موقع دیتی رہے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت نے فاونٹین ہاوس میں مقابلہ مصوری ”فن خطاطی“ کی تقریب میں شرکت کی۔صوبائی وزیر نے نمائش میں آویزں تصاویر اور فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور مصوروں کے کا م کو بھرپور سراہا۔نمائش میں لاہور شہر کے 25 سے زائد مختلف سکولز،کالجوں اور یوینورسٹیوں سے طلباء وطالبات نے شرکت کی نمائش میں نوجوان مصوروں کے 3 سو فن پارے رکھے گئے۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور قوم کے روشن مستقبل کی امیدہے۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر امجد ثاقب اور ایم ایس فاونٹین ہاوس ڈاکٹر سید عمران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
میاں اسلم اقبال
جج ویڈ یو کیس، انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے روک دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں صوبوں کوجیل قیدیوں کے رولز پر پابندی کے عدالتی حکم پرعمل درآمد کے کیس پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی دوران کیس انھوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں جیل رولز پرعمل درآمد کا حکم دیا تھاقیدی کو جیل میں سزا کے لیے بھیجا جاتا ہے ٹارچر کے لیے نہیں سزائے موت کے قیدی کی سزا پر جب تک عمل نہیں ہوتا اس کے بھی زندہ رہنے کے بھی حقوق ہیں شدید بیمار قیدیوں کے حوالے سے حکومت کے پاس ازخود نوٹس کا اختیارہے رولز کے مطابق قیدی بیماری کی حالت میں جیل میں رہنے کے قابل نہ ہو تو اس کا باہر سے علاج کرانا ضروری ہے۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبوں سے رپورٹس لیکر جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیاعدالت نے ایک ماہ میں جیل رولز پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی،کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی عدالت نے انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے سے بھی روک دیاانسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت میں جج وڈیو کیس کی کارروائی پر حکم امتناع میں 12 نومبر تک توسیع عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر حکم امتناع میں توسیع کی عدالت نے حکم دیا کہ انسدادالیکٹرانک کرائم کی عدالت آئندہ سماعت تک مقدمہ کی کارروائی آگے نہ بڑھائے۔وکیل صفائی جہانگیر خان جدون نے دلائل میں بتایا کہ ایف آئی اے کی بددیانتی اس کیس میں واضع ہے،یہ سیاسی کیس ہے آج بھی ارشد ملک کے پاس اتنی سیکورٹی ہے جتنی آپ کے پاس بھی نہیں،جسٹس عامر فاروق نے مکالمہ کیا کہ ایسا معاملے پر بات نہ کریں جو ہمارے سامنے نہیں۔آپ نے جج ارشد ملک کو پارٹی کیوں نہیں بنایا پراسیکیوٹر طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ جج ارشد ملک کو پارٹی بنانے کی ضرورت نہیں ہے اس موقع پر جہانگیر خان جدون نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی دہشت گردی کی تعریف پر بھی ان کا کیس پورا نہیں اترتا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں غیر آئینی اضافہ پر وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔جمعرات کو چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،عدالت نے وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اسلام آباد 26 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ
حکومت گلگت بلتستان آئینی حیثیت کا معاملہ حل کرے: سپریم کورٹ
اسلام آباد(آن لائن) گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت کی نظر ثانی اپیل پر سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دیکھ لے کہ حالات اچھے نہیں ہیں کہیں ایسا نہ ہو کوئی اور حالات پیدا کردیئے جائیں حکومت کو سوچنا چاہئے معاملہ کا حل کیسے کرنا ہے عدالت نے معاملہ پر وفاقی حکومت کی طرف سے سوچ و بچار کرتے ہوئے معاملہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے، کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں زیر بحث ہے وفاقی حکومت کو غور و فکر کیلئے مزید وقت درکار ہے جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت فیصلہ سنا چکی اب معاملہ حکومت کے سپرد ہے۔ وزارت بین الصوبائی رروابط کی طرف سے غیر ملکی سفارتخانوں کو بھیجی گئی بوگس ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سرکاری افسران نے اداروں کوذاتی میراث سمجھ لیا ہے کیا مجاز افسران نشے میں دفتروں میں بیٹھتے ہیں،ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ مالی کے سپرد کیوں کردیاگیا، مالی کام کرے گا تو سیکرٹری تفریح کریگا، شرم اور بے غیرتی کی انتہا ہے سرکاری دفتروں میں پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے بیٹھے ہیں،عدالت نے اس موقع پر آئندہ اس طرح کا واقعہ رونما ہونے کی صورت میں سیکرٹری ذاتی طورپر ذمہ دا ہونے کی تنبیہ کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس مشیر عالم نے سوال اٹھایا کہ بتایا جائے کہ لیوی ٹیکس ہے یا نہیں، جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ لیوی کو سروس فیس کہہ سکتے ہیں، وکیل صفائی مخدوم علی خان نے بتایا کہ حکومتی موقف ہے کہ نیچرل گیس کی سروس پر فیس دی جائے یہ فیس ڈومیسٹک صارفین پر لاگو نہیں ہوگی، معاملہ کی بعد ازاں معاملہ کی سماعت آئندہ ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔سرکاری گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ نے تمام صوبوں اور آئی سی ٹی کو دو ماہ کے اندر تفصیلات جمع کرانے کا حکم جاری کردیا ہے،کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت کے پی کے حکومت کی طرف سے معاملہ تازہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی گئی سی ڈی اے وکیل نے موقف اپنایا کہ وفاقی پولیس نے سی ڈی اے کے دو سو کوارٹرز پر قبضہ جمایا ہوا ہے جس میں آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
سپریم کورٹ
مریدکے نارووال روڈ کا نیا نام کرتارپور روڈ
مریدکے (این این آئی)مریدکے نارووال روڈ کو کرتارپور روڈ کے نام سے منسوب کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق ننکانہ صاحب سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری کرتار پور نارووال جانے کیلئے واحد راستہ مریدکے نارووال روڈ استعمال کرتے ہیں اورسکھ برادری کے مطالبہ پر حکومت نے کرتار پور افتتاح کے تاریخی موقع پر مریدکے نارووال روڈ کو نارووال روڈ کے نام سے منصوب کردیا ہے۔کینیڈاسے تعلق رکھنے والی سکھ برادری نے ننکانہ صاحب سے مریدکے تا کرتار پور موٹروے تعمیر کرنے اور اخراجات بھی خود برداشت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
منسوب
کرتار پور راہداری کھولنے سے خطے
کی تاریخ بدل جائے گی، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے سے خطے کی تاریخ بدل جائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرتار پور راہداری خطے کی تاریخ بدلنے جارہی ہے۔ یہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی خارجہ امور پر تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی اور پاکستان ترقی کرے گا۔
شیخ رشید احمد
پاکستان ایف اے ٹی ایف کے
اہداف پر عملدرآمد کر رہا ہے،اسد عمر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد کر رہا ہے لیکن بعض لابیز سے خدشہ ہے کہ وہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی جانچ پڑتال میں سیاسی عنصر نظر آتا ہے۔ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہے، پھر بلیک لسٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف تفصیلات چاہتا ہے کہ پاکستان نے کتنے لوگوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل میں ڈالا۔ ایف اے ٹی ایف پوچھ رہا ہے کتنے لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے۔ قانون سازی بہتر ہوئی تو مزید مطالبات سامنے آ گئے ہیں۔
اسد عمر
محکمہ ریلوے کا سکھ یاتریوں کیلئے آج سے 3خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے مقامی سکھ یاتریوں کیلئے ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے جنم دن کی سالانہ تقریبات کے موقع پر آج8 نومبرتا 13نومبر 2019 تک تین سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی سپیشل ٹرین آج8 نومبر کو لاڑکانہ سے دن 12 بجے روانہ ہوکر سکھر، روہڑی، گھوٹکی، میرپورماتھیلاو، لودھراں، خانیوال اور شورکوٹ کینٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز الصبح 4 بجکر 30منٹ پر ننکانہ صاحب پہنچے گی۔ دوسری سپیشل ٹرین بھی 8 نومبر کو خیرپورسے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوکر گھوٹکی، خانپور، خانیوال، شور کو ٹ کینٹ اور براستہ جڑانوالہ اگلے صبح 6 بجکر 30منٹ پر ننکانہ صاحب پہنچے گی۔ تیسری شٹل ٹرین 11 نومبر کو ننکانہ صاحب سے صبح 10 بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر براستہ شیخوپورہ دوپہر 12بجکر 35 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ واپسی کیلئے 13نومبر کو پہلی ٹرین ننکانہ صاحب سے دوپہر 12 بجے لاڑکانہ کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین بھی 13نومبر کو سہ پہر 3بجکر 30منٹ پر ننکانہ صاحب سے خیر پور کیلئے روانہ ہوگی۔ تیسری شٹل ٹرین 11نومبرکو لاہور سے رات 8 بجے روانہ ہوکر براستہ شیخوپورہ رات 10بجے ننکانہ صاحب پہنچے گی۔ یادرہے ان سپیشل ٹرینوں میں کسی بھی مسافرکو اپنے ساتھ آئل، چولہا، لائٹنگ یا کسی بھی قسم کا آتش گیر مادہ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
خصوصی ٹرین
سٹا ک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر مسٹحکم، سونافی تولہ 100روپے مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 35700 کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید13ارب51کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورخریداری کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے، ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 35829پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس105.19 پوائنٹس اضافے سے35758.52پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے اورقیمت فروخت155.60روپے پرمستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی مزید کمی کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1486 ڈالرسے گھٹ کر1483ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87250روپے سے بڑھ کر87350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74803روپے سے بڑھ کر74888روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ /ڈالر/سونا
مولانا طارق جمیل طبیعت اچانک ناساز ہونے پرہسپتال منتقل
لاہور(آن لائن) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری2019 میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت کے حامل ہیں اور فقہی و مسلکی اختلافات کے باوجود علمائے کرام کی بڑی تعداد یہ تسلیم کرتی ہے کہ برصغیر میں اس وقت ان کے پائے کا مبلغ دوسرا کوئی نہیں ہے۔تبلیغی مشن کے تحت دنیا کے چھ براعظموں کا دورہ کرنے والے مولانا طارق جمیل کے معتقدین ان کے بیانات انٹرنیٹ سمیت دیگر ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں دیکھتے اور سنتے ہیں۔ ان کے بیانات بلامغالبہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ قرار دیے جاتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل
نابینا افراد کا مال روڈ پر چوتھے روز بھی دھرنا،ملازمتوں پر مستقل کرنیکا مطالبہ
لاہور(لیڈی رپورٹر،این این آئی)نابینا افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج چوتھے روز میں داخل ہو گیا۔ نابینا افراد نے مال روڈ بلاک کر کے حکومت کے خلاف دھرنا دیا ہوا ہے۔واضح رہے نابینا افراد مطالبات کے حق میں سڑکوں پر موجود ہیں اور ریاست سے روزگار کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نابینا افراد اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ انہیں ملازمتوں پر مستقل کیا جائے۔ لاہور(این این آئی)نا بیناافراد نے اپنے مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھا،مظاہرین نے ایوان وزیر اعلیٰ کے مرکزی راستے کلب چوک میں مال روڈ کو دونوں طرف سے بندکئے رکھا۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن نے نابینا افراد سے مذاکرات کئے جو کامیاب نہ ہو سکے۔نا بینا افراد نے کہا کہ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکشن کے پاس ہمیں نوکریاں دینے کے اختیار ہی نہیں۔
نابینا افراد
سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب پہنچ گئے، پاکستان،عمران خان زندہ باد کے نعرے
لاہور(فلم رپورٹر)بابا گور و نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتار پورر ناروال پہنچ گئے،کرتار پور راہداری اور گورو دوارہ صاحب میں ہونے والے ترقیاتی کام دیکھ کر سکھ یاتریوں کے پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے،یاتریوں نے کرتار پور کو دنیا کا سب سے بڑا او ر خوبصورت ترین گورو دوارہ قرار دے دیا۔ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب سے کرتارپور نارووال لے جایا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل،ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔یاتریوں نے گورو دارہ صاحب میں حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی و طول عمر کے لئے خصوصی دعائیں کیں، سکھوں کے مذہبی رہنما بابا پر نندر پال سنگھ گیانی نے کہا کہ ہمیں یہاں کی ترقی و خوبصورتی دیکھ کر ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا،ہم نے تو ایسا کھبی سوچا بھی نہ تھا، ہم پاکستان کا یہ احسان کھبی نہیں بھلا سکتے،دنیا میں بسنے والے ہر سکھ کے دل میں گورو دھرتی کی محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی کرتار پور یاترا کے لئے بے چین ہے۔شرومنی گورو دواہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار گورو میت سنگھ بوس نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں کرتار پور صاحب کے درشن کر کے آنکھوں کو سکون محسوس ہوا،اتنی قلیل مدت میں ہونے والے شاندار تعمیر دنیا میں کسی عجوبے سے کم نہ ہے۔ دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پردھان سردار سروجیت سنگھ ورک نے کرتار پور راہدار کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے جو کسی دوسرے ملک میں نہیں سکھوں کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔جنم دن کے موقع پرکرتار پور راہدری سکھوں کے لئے ایک انمو ل تحفہ ہے، ہمارے تمام گورو دواروں کوسجایا گیا ہے جبکہ گورو دوار ہ جنم استھان کی خوبصورتی دیدنی ہے۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جتندر سنگھ نے کہا کہ پیار و محبت بانٹے میں پاکستان اور مسلمانو ں کا کوئی ثانی نہیں۔سکھ خواتین منجیت کو ر،دلجیت کور و دیگر نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور جو خوشی ہمیں یہاں آکر محسوسی ہوئی ہم بیان نہیں کر سکتے۔
سکھ یاتری
پاکستان ریونیواتھارٹی کا قیام ہرگز قبول نہیں،مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پاکستان ریونیواتھارٹی کے قیام کے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں تبدیلی پر پارلیمان میں بحث کرائی جائے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام سے پہلے حکومت تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کرے۔انھوں نے کہاکہ پہلے ہی ریونیو وصولیوں کا تاریخی خسارہ ہے، نئے بحران سے معاشی اہداف پورے نہیں ہوں گے۔
مریم اورنگزیب
وکی لیکس کا بانی جمائما کا کزن، سوشل میڈیا پر چرچے
لندن(آئی این پی)جمائما نے مفتی کفایت اللہ کے الزام کا اپنے ٹوئٹ کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگ انتظار کریں جب پانامہ لیکس اور وکی پیڈیا کو بھی میرا کزن بنا دیا جائیگا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمائما خان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ جو اردو نہیں جانتے ان کو بتانا چاہتی ہوں وکی لیکس والا وکی میرا فرسٹ کزن ہے اور یہ کہنا ہے ایک نام نہاد مذہبی سکالر کا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس وقت کا انتظار کریں جب وہ پانامہ لیکس اور وکی پیڈیا کو بھی میرا کزن بنا دیں گے۔واضح رہے کہ جمائما نے یہ جواب مفتی کفایت اللہ کی جانب سے عائد کئے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہی ہے۔ پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات جاری کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کا ذکر کرتے ہوئے وکی کو عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کزن قرار دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا ہے۔جے یو آئی کے رہنما سے ٹی وی اینکر نے سوال کیا تھا کہ کیبل اور وکی لیکس کے مطابق 2007میں مولانا کی این پیٹرسن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔اینکر کی بات مکمل ہونے سے قبل ہی مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ میں جانتا ہوں آپ کیا کہنا چاہتے ہیں، وکی کزن ہے جمائما کا اور یہ سازش کا حصہ ہے۔سوشل میڈیا پر مفتی کفایت اللہ کے اس بیان پر ٹوئٹر ٹرینڈ ہیش ٹیگ وکی کزن جمائما گردش کر رہا ہے جس میں ان پر تنقید کی جا رہی ہے اور بعض صارفین طنز و مزاح بھرے جملے لکھ رہے ہیں۔
وکی کزن چرچے
بلدیاتی ا لیکشن میں آزاد امیدوار کے حصہ لینے پر پابندی نا انصافی،لیگی رہنما
لاہور(دیبا مرزا سے)الیکشن جما عتی بنیا دوں پر ہو نا چا ہئے لیکن آزاد امیدوار کو بھی الیکشن لڑنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہئے،اگر آزاد امیدوار قومی اور صو با ئی الیکشن لڑ سکتا ہے تو پھر بلدیا تی الیکشن میں یہ حق کیو ں چھینا جا رہا ہے۔پا کستان تحر یک انصا ف کی گو رنمٹ ایسے قوا نین سے عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھو نکنا چا ہتی ہے، لا ہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور لیگی نما ئندوں کو ہرا نا آ سان کا م نہیں۔ن لیگ نے اپنے دور حکو مت میں گلی محلو ں کے مسا ئل حل کئے ہیں اب لا ہو ر کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے، تا ریخ گواہ ہے کہ چیئر مین جب فعال تھے تو لو گو ں کے چھو ٹے چھو ٹے مسا ئل ان کی دہلیز پر حل ہو تے تھے، تحریک انصا ف کواگر کو ئی بھول ہے تو الیکشن کروا کہ دیکھ لے مسلم لیگ(ن) لاہور میں کلین سویپ کر ے گی۔ان خیا لات کا اظہا رمسلم لیگ (ن) کے سا بق بلد یا تی نما ئندوں نے آزاد امیدوار کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے قانون پر روزنا مہ ”پا کستان“کواپنا ردعمل دیتے ہو ئے کیا۔مسلم لیگ ن کے سا بق چیئر مین اجمل ہا شمی،راشد کرا مت بٹ،سہیل محمو د بٹ، ملک عمران،میا ں اویس، عبدالستار، شمس بیگ، میا ں طا رق،ملک شوکت کھو کھر، آصف میؤ، شاہد نصیر جٹ، چو ہدری منظو ر حسین، عا مر خا ن، عا مر شا ہ، نو ید کیا نی، سجا د ربا نی، را ئے لیاقت،مرزا رضوان نے کہا ہے کہ الیکشن جما عتی بنیا دوں پر ہو نا چا ہیے لیکن آزار امیدوار کو بھی الیکشن لڑنے کا مکمل حق ملنا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ کہ مو جو دہ پنجاب حکو مت کو پہلے دن سے ہی مسلم لیگ ن کے بلد یا تی نما ئندوں سے خطر ہ تھا کہ لاہور میں (ن) لیگ کے نما ئندوں کی اکثریت ہے اس وجہ سے انہو ں نے پنجا ب میں وقت سے پہلے ہی بلد یا تی نطا م کو توڑ ڈالا جو کے سرا سر زیا دتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جب آزاد امیدوار قومی اور صو با ئی الیکشن لڑ سکتا ہے تو پھر بلدیا تی الیکشن میں یہ حق کیو ں چھینا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس با ت کا وا حد یہ ہی مقصد نظر آتا ہے کہ وہ بلدیا ت کی سطح پر ن لیگ کی نما ئندگی سے خوف زدہ ہیں،اس طرح کے قوا نین پا س کر کے حکومت(ن) لیگ کو دبا نا چا ہتی ہے۔
لیگی رہنما،گفتگو
امریکی کانگریس ریسرچ سروس کی رپورٹ شائع، پاکستان پر بے بنیاد الزامات
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی کانگریس کے ریسرچ سروس نے ایک رپورٹ بعنوان”افغانستان، پس منظر اور امریکی پالیسی“ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کو قابل اعتماد دوست اور بھارت مخالف عنصر کے طور پر دیکھتا ہے،پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغانستان میں منفی کردار ادا کیا ہے،پاکستان نے افغانستان میں امریکہ کے خلاف شورش کیلئے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی طاقت میں اضافہ کیا ہے، امریکا جانتا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،امن عمل کیلئے پاکستانی کردار قابل تعریف لیکن نا مکمل رہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ریسرچ سروس نے اپنی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان کوافغانستان میں ہندوستان کی سفارتی اور تجارتی موجودگی کے حوالے سے خدشات ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فی الوقت قیام امن کے حوالے سے پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اس وقت پاکستان ایک قابل قدر شراکت دار کا روپ اختیار کر چکا ہے کیونکہ امریکا افغانستان میں قیام امن کی خواہش رکھتا ہے اور یہ پاکستان کے بغیر ممکن نہیں۔2019 میں پاکستان کی فوجی امداد روکنے کی پالیسی پر نظر ثانی کی گئی۔ اس کے بعد پاکستان کی جانب سے حکمت عملی تبدیل ہوئی اور چند اچھے اقدامات دیکھنے کو ملے۔ لیکن پاکستانی اقدامات اب بھی ناکافی ہیں۔
بے بنیاد الزامات
نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے،فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ دھرنے کے لیڈر گھروں میں بیٹھ کر حلوہ کھا رہے ہیں جبکہ کارکنان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں‘ لگتا ہے کہ فضل الرحمان اپنے ہی کارکنوں کو سہولیات دینے سے انکاری ہیں‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں‘ دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو صحت دے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہوا ہے ہم دنیا میں ابھرتی ہوئی قوم ہیں اور ملک کو پیچھے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں جس طرح اشرافیہ نے قوم کو لوٹا اس کا بھی حساب ہونا چاہئے جبکہ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان آگے جائے گا۔ فواد چودھری نے فضل الرحمان کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا بچوں پر کیسز بنائے تھے۔
فواد چودھری
60فیصد پاکستانی کمپنیوں کے پاس ایاٹا نہیں، منی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی: عمر سراج اکبر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء کیلئے پاکستانی منظم کو زیادہ سے زیادہ مدت کیلئے ویزہ دینے کی درخواست کی ہے،پرائیویٹ حج سکیم کے کوٹہ کی تقسیم جلد ہونے کیساتھ آن لائن نظام کی جلد فعالیت سے بہت سی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے،60فیصدپاکستانی کمپنیوں کے پاس ایاٹا نہیں ہے،پاکستانی وزارت الحج نے بھی ایاٹا کی لازمی شرط کے لیے وقت دینے کی تحریری درخواست کی ہے امید ہے کہ وقت مل جائے گا،حج2020ء کے لیے تیاریاں شروع ہیں،منٰی میں بڑی تبدیلیاں ہوں گی،مکتب کے حوالے سے کام ہو رہا ہے،ضیوف الرحمن کی خدمت جتنی کی جائے وہ کم ہے،حج2020ء کا ماسٹر پلان تبدیل ہو گاان خیالات کا اظہار سعودی موسسہ جنوب ایشیاء کے وائس چیئرمین عمر سراج اکبر نے ہوپ پنجاب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ14ذو الحج سے پہلے مکہ سے روانگی کے خواہش مند موسسہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ان کی معاونت کریں گے،پاکستانی حج آرگنائزر سعودی معلمین اور ٹرانسپورٹ کی ادائیگی بذریعہ آن لائن کریں، اس سے پہلے ہوپ کے سابق چیئرمین شاہد رفیق نے خطبہ استقبالیہ میں وائس چیئرمین موسسہ عمر سراج اکبر کو توجہ دلائی کہ گزشتہ سال کراچی قونصلیٹ نے منظم کو6ماہ کا ویزہ جاری کیا جبکہ اسلام آباد قونصلیٹ نے دو دو دن اور تین تین دن کا ویزہ دیا جس کی وجہ سے منظم کو حج انتظامات میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ایاٹا کی لازمی شرط ختم کی جائے،پاکستان کو کم ازکم دو سال کی مہلت دی جائے کیونکہ ہم پاکستان حج مشن کے تحت کام کرتے ہیں،لازمی واجبات میں جو 294ریال اضافی عائد کر دئیے گئے ان کو ختم کیا جائے،امتیاز بھٹی،حاجی مقبول احمد،رانا شاہد نذیر،خرم ثقلین،طولب چودھری،ذیشان چودھری، جاوید اقبال،عابد رضا شیخ،یوسف پراچہ نے بھی سوالات کیے جس کا وائس چیئرمین موسسہ عمر سراج اکبر نے تسلی بخش جواب دئیے۔
عمر سراج اکبر
چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ کی سعودی عرب میں نائب وزیر حج سے ملاقات
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مرکزی چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ کی سعودی عرب میں نائب وزیر حج ڈاکٹر حسین شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات،چیئرمین نے پاکستان حج مشن کی موجودگی کے باوجود پرائیویٹ حج کمپنیوں کے لیے ایاٹا کی لازمی شرط عائد کرنے سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ ہم تو وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام پاکستان حج مشن کے تحت حج آپریشن کرتے ہیں،ہم سخت نگرانی اور مانیٹرنگ میں فریضہ حج ادا کرتے ہیں ہمیں ایاٹا کی ضرورت نہیں ہے اس لیے ایاٹا کی شرط واپس لی جائے،نائب وزیر حج نے چیئرمین ہوپ کے مطالبات پر غور کرنے اور اعلیٰ حکام تک پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔
وحید اقبال بٹ
ہوپ انتخابات،کا غذات واپس
لینے کی آج آخری تاریخ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ملک بھر میں ہونے والے ہوپ پاکستان کے ایگزیکٹو ممبران کے انتخابات میں حصہ لینے والے آج کا غذات واپس لینے کی آخری تاریخ 5بجے شام تک ہے،12نومبر کو ہونے والے انتخاب کے لیے امیدواران کی حتمی فہرست کل چسپاں کی جائے گی۔
کا غذات
متبادل توانائی بورڈ نے بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے 11نئے منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آئی این پی)متبادل توانائی بورڈ کی جانب سے ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 11نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، منصوبے میں ہوا کے ذریعے 558میگاواٹ تک بجلی بنائی جائے گی جبکہ فی یونٹ کی قیمت 5روپے 80پیسے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو متبادل توانائی بورڈ نے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ منصوبوں سے 558 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس میں 9منصوبے 50,50میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے اور ایک منصوب 60،دوسرا 48میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ توانائی بورڈ کے مطابق ہوا سے بجلی کے فی یونٹ کی لاگت 5روپے 80پیسے ہو گی۔
منظوری
مولانا اعظم طارق قتل کیس،ملزم محسن نقوی شک کی بنیاد پر بری
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئیملزم محسن نقوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا جبکہ دیگر چاراشتہاری ملزمان کے سرنڈر کرنے تک فائل داخل دفتر کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے مولانا اعظم طارق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن نقوی کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا جبکہ دیگر چاراشتہاری ملزمان کے سرنڈر کرنے تک فائل داخل دفتر کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا۔اس سے پہلے کیس کے مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے۔
محسن نقوی
جنرل زبیر محمود حیات کی نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ اور پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضا فے کیلئے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے پرنسپل سٹاف آفیسران سے بھی الوداعی ملاقات کی۔
جنرل زبیر ملاقات
قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کااعلان
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسن کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اجلاس کے آغاز پر پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کیا۔ جن میں سید فخر امام‘ مخدوم سید شمیع الحسن گیلانی‘ محمود بشیر ورک‘ غلام مصطفی شاہ شامل ہیں۔ یہ ارکان سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔
پینل آف چیئرپرسن
قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری اور
دیگر کے لئے دعائے صحت کرائی گئی
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے لئے دعائے صحت کرائی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شازیہ مری نے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہت خراب ہے ان کے علاج کے لئے حکومت کوئی بہتر سہولیات فراہم نہیں کر رہی۔ ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرائی جائے جبکہ خورشید شاہ اور شاہد خاقان عباسی بھی علیل ہیں ان کے لئے بھی دعا کرائی جائے۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے ان کے لئے صحت کی دعا کی۔
آصف علی زرداری
پنجگور،دو گاڑیوں میں تصادم، آگ لگنے سے 4افرا د جھلس کرجاں بحق
پنجگور(این این آئی) پنجگور کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے 4افرا د جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو پنجگورکے علاقے سرسنڈ کے قریب دو تیز رفتار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں سے 2کی شناخت فیصل ولد شیر جان سکنہ آواران اور احسان ولد علی سکنہ ایران کے نام سے ہوئی ہے لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادیں اور مزید کارر وائی شروع کردی۔
جاں بحق
سنگا پور میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں: شاہ محمود قریشی
اسلام آبا د(آئی این پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنرکو ہدایت کی ہے کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں، پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔جمعرات کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رخسانہ افضال اور پاکستانی سفارت خانے کے سینیر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان اور سنگاپور پور کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی نوعیت اور تجارت کے حجم میں اضافے سمیت، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور سنگاپور کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سنگاپور کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی، تعمیرات، صنعت و زراعت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔
شاہ محمود قریشی
قومی اسمبلی، اسد قیصر کے چچا‘ شاہ محمود کی ہمشیرہ اور رحیم یار خان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں سپیکر اسد قیصر کے چچا‘ شاہ محمود کی ہمشیرہ اور رحیم یار خان ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی سپیکر نے شہریار آفریدی کی ہمشیرہ‘ نصیبہ چنا کے خاوند‘ رحیم یار خان حادثہ کے شہداء‘ لائن آف کنٹرول پر سول و فوجی شہداء‘ معروف نعت خواں یوسف میمن‘ ڈینگی اور چھوٹے بڑے حادثات سے جاں بحق ہونے والوں‘ مٹیاری حادثہ میں جاں بحق افراد‘ اعظم خان سواتی کے بھائی‘ سینیٹر محسن عزیز کی والدہ‘ خان محمد خان جمالی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے مولانا عبدالاکبر چترالی سے کہا کہ فاتحہ خوانی کرائیں۔ جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے فاتحہ خوانی کرائی۔
قومی اسمبلی
احتسا ب عدالت، اسحق ڈار کی جائیدا د قرق نہ کرنے اور گھر پرچھاپے کی ویڈیو دینے کی درخواستیں مسترد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کو اسحق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی۔ عدالت نے لیگی رہنما کی جائیداد قرق نہ کرنے کی درخواست مستردکر دی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ تبسم ڈار نے جائیداد قرقی کو احتساب عدالت میں چیلنج کیا اور موقف اپنایا کہ اسحق ڈار نے لاہور کی جائیداد انہیں تحفے میں دی تھی تاہم وہ جائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت نہ پیش کر سکیں۔ عدالت نے اسحق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی جانب سے گھر پر چھاپے کے دوران نیب کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو فراہمی کی درخواست مسترد جبکہ اکاؤنٹس سے رقوم نکلوانے کی درخواست پر فیصلہ 13 نومبر تک موخر کر دیا۔
درخواستیں مسترد
عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ شروع، سردی سے شرکاء کی مشکلات میں اضافہ
رائیونڈ (این این آئی)رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذر الرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگیا،موسم کی اچانک تبدیلی سے شرکائے اجتماع کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،تیز اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد شرکاء کو ہنگامی طور پر گرم ملبوسا ت اور بسترے خریدنا پڑگے۔اجتماع کے پہلے روز شرکاء کی تعداد 2لاکھ سے تجاوزکرگئی۔نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مقامی فیکٹریوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی2روزہ تعطیل ہو گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے بھی اجتماع میں شرکت کی۔
رائیونڈ / اجتماع
وزیراعلیٰ پنجاب کا مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں
کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
اظہار افسوس
جمہوری بساط لپیٹے جانے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی ایسے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوری بساط لپیٹے جانے کا خدشہ ہو،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، ترجمان نواز لیگ محمد ندیم گورائیہ اورملک نوید چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں ایک دن کیلئے بھرپور شرکت کی ہدایت کی تھی جس کے مطابق نواز لیگ نے کراچی سے لیکر وسطی پنجاب تک آزادی مارچ کے شرکا کا بھرپور است