کرتار پور راہداری کھولنے سے خطے  کی تاریخ بدل جائے گی، شیخ رشید احمد

کرتار پور راہداری کھولنے سے خطے  کی تاریخ بدل جائے گی، شیخ رشید احمد

  



 اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرتار پور  راہداری کھولنے سے خطے کی تاریخ بدل جائے گی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرتار پور راہداری خطے کی تاریخ بدلنے جارہی  ہے۔  یہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی خارجہ امور پر تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کشمیریوں کا مقدر بنے گی اور پاکستان ترقی کرے گا۔ 

 شیخ رشید احمد

مزید : صفحہ آخر