پاکستان ایف اے ٹی ایف کے  اہداف پر عملدرآمد کر رہا ہے،اسد عمر

   پاکستان ایف اے ٹی ایف کے  اہداف پر عملدرآمد کر رہا ہے،اسد عمر

  



 اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اہداف پر عمل درآمد کر رہا ہے لیکن بعض لابیز سے خدشہ ہے کہ وہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی جانچ پڑتال میں سیاسی عنصر نظر آتا ہے۔ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہے، پھر بلیک لسٹ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہمسایہ ملک افغانستان بلیک لسٹ میں شامل نہیں ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کی صدارت ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف تفصیلات چاہتا ہے کہ پاکستان نے کتنے لوگوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جیل میں ڈالا۔ ایف اے ٹی ایف پوچھ رہا ہے کتنے لوگوں کو مجرم قرار دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ریگولیٹرز کے درمیان تعاون بہتر ہوا ہے۔ قانون سازی بہتر ہوئی تو مزید مطالبات سامنے آ گئے ہیں۔ 

اسد عمر

مزید : صفحہ آخر