سٹا ک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر مسٹحکم، سونافی تولہ 100روپے مہنگا

سٹا ک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قدر مسٹحکم، سونافی تولہ 100روپے مہنگا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس کی 35700 کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی، سرمایہ کاری مالیت میں مزید13ارب51کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورخریداری کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے، ٹریڈنگ کے ایس ای 100 انڈیکس 35829پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس105.19 پوائنٹس اضافے سے35758.52پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام اورقیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.65روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے اورقیمت فروخت155.60روپے پرمستحکم رہی۔علاوہ ازیں بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی مزید کمی کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1486 ڈالرسے گھٹ کر1483ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87250روپے سے بڑھ کر87350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74803روپے سے بڑھ کر74888روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ /ڈالر/سونا 

مزید : صفحہ آخر