مولانا طارق جمیل طبیعت اچانک ناساز ہونے پرہسپتال منتقل  

مولانا طارق جمیل طبیعت اچانک ناساز ہونے پرہسپتال منتقل  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(آن لائن) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ اس سے قبل جنوری2019 میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت کے حامل ہیں اور فقہی و مسلکی اختلافات کے باوجود علمائے کرام کی بڑی تعداد یہ تسلیم کرتی ہے کہ برصغیر میں اس وقت ان کے پائے کا مبلغ دوسرا کوئی نہیں ہے۔تبلیغی مشن کے تحت دنیا کے چھ براعظموں کا دورہ کرنے والے مولانا طارق جمیل کے معتقدین ان کے بیانات انٹرنیٹ سمیت دیگر ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں دیکھتے اور سنتے ہیں۔ ان کے بیانات بلامغالبہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ قرار دیے جاتے ہیں۔ 
 مولانا طارق جمیل

مزید :

صفحہ آخر -