سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب پہنچ گئے، پاکستان،عمران خان زندہ باد کے نعرے

  سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب پہنچ گئے، پاکستان،عمران خان زندہ باد کے ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)بابا گور و نانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کرتار پورر ناروال پہنچ گئے،کرتار پور راہداری اور گورو دوارہ صاحب میں ہونے والے ترقیاتی کام دیکھ کر سکھ یاتریوں کے پاکستان زندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے،یاتریوں نے کرتار پور کو دنیا کا سب سے بڑا او ر خوبصورت ترین گورو دوارہ قرار دے دیا۔ سکھ یاتریوں کو سخت سیکورٹی میں ننکانہ صاحب سے کرتارپور نارووال لے جایا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز طارق وزیر، ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل،ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی و دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔یاتریوں نے گورو دارہ صاحب میں حاضری دی اور اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور وزیراعظم عمران خان کی کامیابی و طول عمر کے لئے خصوصی دعائیں کیں، سکھوں کے مذہبی رہنما بابا پر نندر پال سنگھ گیانی نے کہا کہ ہمیں یہاں کی ترقی و خوبصورتی دیکھ کر ہمیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا،ہم نے تو ایسا کھبی سوچا بھی نہ تھا، ہم پاکستان کا یہ احسان کھبی نہیں بھلا سکتے،دنیا میں بسنے والے ہر سکھ کے دل میں گورو دھرتی کی محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی کرتار پور یاترا کے لئے بے چین ہے۔شرومنی گورو دواہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار گورو میت سنگھ بوس نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے لئے کسی جنت سے کم نہیں کرتار پور صاحب کے درشن کر کے آنکھوں کو سکون محسوس ہوا،اتنی قلیل مدت میں ہونے والے شاندار تعمیر دنیا میں کسی عجوبے سے کم نہ ہے۔ دہلی گورو دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پردھان سردار سروجیت سنگھ ورک نے کرتار پور راہدار کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے جو کسی دوسرے ملک میں نہیں سکھوں کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔جنم دن کے موقع پرکرتار پور راہدری سکھوں کے لئے ایک انمو ل تحفہ ہے، ہمارے تمام گورو دواروں کوسجایا گیا ہے جبکہ گورو دوار ہ جنم استھان کی خوبصورتی دیدنی ہے۔ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جتندر سنگھ نے کہا کہ پیار و محبت بانٹے میں پاکستان اور مسلمانو ں کا کوئی ثانی نہیں۔سکھ خواتین منجیت کو ر،دلجیت کور و دیگر نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور جو خوشی ہمیں یہاں آکر محسوسی ہوئی ہم بیان نہیں کر سکتے۔

سکھ یاتری

مزید : صفحہ آخر