بلدیاتی ا لیکشن میں آزاد امیدوار کے حصہ لینے پر پابندی نا انصافی،لیگی رہنما

بلدیاتی ا لیکشن میں آزاد امیدوار کے حصہ لینے پر پابندی نا انصافی،لیگی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے)الیکشن جما عتی بنیا دوں پر ہو نا چا ہئے لیکن آزاد امیدوار کو بھی الیکشن لڑنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہئے،اگر آزاد امیدوار قومی اور صو با ئی الیکشن لڑ سکتا ہے تو پھر بلدیا تی الیکشن میں یہ حق کیو ں چھینا جا رہا ہے۔پا کستان تحر یک انصا ف کی گو رنمٹ ایسے قوا نین سے عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھو نکنا چا ہتی ہے، لا ہور مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور لیگی نما ئندوں کو ہرا نا آ سان کا م نہیں۔ن لیگ نے اپنے دور حکو مت میں گلی محلو ں کے مسا ئل حل کئے ہیں اب لا ہو ر کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے، تا ریخ گواہ ہے کہ چیئر مین جب فعال تھے تو لو گو ں کے چھو ٹے چھو ٹے مسا ئل ان کی دہلیز پر حل ہو تے تھے، تحریک انصا ف کواگر کو ئی بھول ہے تو الیکشن کروا کہ دیکھ لے مسلم لیگ(ن) لاہور میں کلین سویپ کر ے گی۔ان خیا لات کا اظہا رمسلم لیگ (ن) کے سا بق بلد یا تی نما ئندوں نے آزاد امیدوار کو بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے قانون پر روزنا مہ ”پا کستان“کواپنا ردعمل دیتے ہو ئے کیا۔مسلم لیگ ن کے سا بق چیئر مین اجمل ہا شمی،راشد کرا مت بٹ،سہیل محمو د بٹ، ملک عمران،میا ں اویس، عبدالستار، شمس بیگ، میا ں طا رق،ملک شوکت کھو کھر، آصف میؤ، شاہد نصیر جٹ، چو ہدری منظو ر حسین، عا مر خا ن، عا مر شا ہ، نو ید کیا نی، سجا د ربا نی، را ئے لیاقت،مرزا رضوان نے کہا ہے کہ الیکشن جما عتی بنیا دوں پر ہو نا چا ہیے لیکن آزار امیدوار کو بھی الیکشن لڑنے کا مکمل حق ملنا چا ہیے۔انہو ں نے کہا کہ کہ مو جو دہ پنجاب حکو مت کو پہلے دن سے ہی مسلم لیگ ن کے بلد یا تی نما ئندوں سے خطر ہ تھا کہ لاہور میں (ن) لیگ کے نما ئندوں کی اکثریت ہے اس وجہ سے انہو ں نے پنجا ب میں وقت سے پہلے ہی بلد یا تی نطا م کو توڑ ڈالا جو کے سرا سر زیا دتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ جب آزاد امیدوار قومی اور صو با ئی الیکشن لڑ سکتا ہے تو پھر بلدیا تی الیکشن میں یہ حق کیو ں چھینا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس با ت کا وا حد یہ ہی مقصد نظر آتا ہے کہ وہ بلدیا ت کی سطح پر ن لیگ کی نما ئندگی سے خوف زدہ ہیں،اس طرح کے قوا نین پا س کر کے حکومت(ن) لیگ کو دبا نا چا ہتی ہے۔
لیگی رہنما،گفتگو

مزید :

صفحہ آخر -