متبادل توانائی بورڈ نے بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے 11نئے منصوبوں کی منظوری دیدی 

  متبادل توانائی بورڈ نے بجلی کی کمی پوری کرنے کیلئے 11نئے منصوبوں کی منظوری ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)متبادل توانائی بورڈ کی جانب سے ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 11نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، منصوبے میں ہوا کے ذریعے 558میگاواٹ تک بجلی بنائی جائے گی جبکہ فی یونٹ کی قیمت 5روپے 80پیسے ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو متبادل توانائی بورڈ نے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کے تحت ہوا سے بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ منصوبوں سے 558 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس میں 9منصوبے  50,50میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے اور ایک منصوب 60،دوسرا 48میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ توانائی بورڈ کے مطابق ہوا سے بجلی کے فی یونٹ کی لاگت 5روپے 80پیسے ہو گی۔

منظوری

مزید : صفحہ آخر


loading...