وزیراعلیٰ پنجاب کا مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں  کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا مٹیاری ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں  کے ضیاع پر ...

  



لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ضلع مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے المناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ 

 اظہار افسوس

مزید : صفحہ آخر


loading...