جمہوری بساط لپیٹے جانے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،رانا تنویر حسین

جمہوری بساط لپیٹے جانے کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے،رانا تنویر حسین

  



شیخوپورہ(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے لیگی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی ایسے غیر آئینی و غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوری بساط لپیٹے جانے کا خدشہ ہو،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور، ترجمان نواز لیگ محمد ندیم گورائیہ اورملک نوید چوہان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور اسلام آباد جلسہ میں ایک دن کیلئے بھرپور شرکت کی ہدایت کی تھی جس کے مطابق نواز لیگ نے کراچی سے لیکر وسطی پنجاب تک آزادی مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال اور شرکت کی، دھرنا میں پارٹی قیادت نے شرکت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور اے پی سی کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک میں نواز لیگ بھرپور حصہ لے گی۔

رانا تنویر

مزید : صفحہ آخر


loading...