مجاہد کامران سمیت 8پروفیسر کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

 مجاہد کامران سمیت 8پروفیسر کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت 8پروفیسروں کے ریفرنس کی سماعت 27نومبر تک ملتوی کر تے ہوئے ملزموں کوفرد جرم کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت میں نیب نے ریفرنس پیش کررکھا ہے جس میں مذکورہ پروفیسروں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے،علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ڈی پی او ساہیوال کیس میں گرفتار چار ملزمان شاہد ریاض،طارق مسعود،احمد سعید اور توحید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19نومبر تک توسیع کر دی ہے،عدالت میں ملزمان کو پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے لا کر پیش کیا،نیب نے ملزموں پرڈی پی او ساہیوال کی تعیناتی کے دوران مالی بے ضابطگیاں کا الزام عائدکررکھاہے۔

مزید : علاقائی