بچے کے حصول کیلئے عدالت میں جھوٹ بولنے پر ماں کو شوکاز نوٹس جاری

بچے کے حصول کیلئے عدالت میں جھوٹ بولنے پر ماں کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھر نے 11سالہ بچے کے حصول کے لئے عدالت میں جھوٹ بولنے پر ماں ناہید اختر کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا،عدالت میں بچے کے باپ محمد علی کاظمی کے وکیل نے موقف اختیار کررکھاہے کہ ماں نے 2011ء میں بچے عبداللہ کو اس وقت باپ کے حوالے کیاتھاجب وہ دو ماہ کا تھا،اس ضمن میں باقاعدہ گارڈین جج کی عدالت میں خاتون نے دستخ بھی کئے،جس پر فاضل جج نے ثبوت دیکھ کر بچہ باپ کو دے دیا اور ماں کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے کہا کہ عدالت میں جھوٹ کیوں بولاگیا؟فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم کیس کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -