ڈاکر بے لگام، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم 

ڈاکر بے لگام، چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے ...

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے ایک دکان سے پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان نقدی، کالنگ کارڈ اور موبائل فون، اقبا ل ٹا ؤ ن میں اختر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ75ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،رائیو نڈ میں خلیل کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ25ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،غا ری آ با د میں مبشر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،کو ٹ لکھپت میں کا شف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ60ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،یکی گیٹ میں مجا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا میں واجدکے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ90ہز ار روپے اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،گڑ ھی شا ہو میں اقبا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن چھین لیا گیا۔شا لیما ر،لیا قت آ با د،ستو کتلہ سے گاڑیاں،لا ڑ ی اڈہ،غا لب ما ر کیٹ،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،نشتر کا لو نی،بر کی،منا واں،غا زی آ با د،گڑ ھی شا ہو،مز نگ اوربا ٹا پو ر میں موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی