مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیز ی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے: علی امین خان گنڈا پور 

مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیز ی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے: علی امین ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے،آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے۔جمعرات کو کشمیر سٹیٹسٹک سنٹر اور ایسوسیشن آف ڈسپلیسڈ کشمیری جرنلسٹ کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سے ملاقات کی۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نجات دلائی ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات نے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوانتہاپسند فاشسٹ ایجنڈے کو پوری دنیا میں بے نقاب کر رہے ہیں، بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر عالمی رائے عامہ تیزی سے پاکستان کے حق میں ہو رہی ہے،دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا۔

 علی امین گنڈاپور 

مزید : علاقائی