غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

غیر قانونی بھرتی کیس، پرویز اشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمااورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی،کیس کی سماعت فاضل جج امجد نذید چودھری کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملتوی کی گئی۔عدالت میں راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،ان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے،جس پرراجہ پرویزاشرف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی،نیب نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کرپشن ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان کو نامزد کر رکھاہے۔

مزید : علاقائی