کلینک سیل کرنے کیخلاف دائردرخواستیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوا دی گئیں
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عطائی ڈاکٹرقراردے کر کلینک سیل کرنے کے خلاف دائردرخواستیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجواتے ہوئے ان پرقانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت عالیہ نے علی ارشد اور دیگر شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ ڈپلومہ لے کر قانون کے مطابق کلینک چلا رہے ہیں،درخواست گزاروں کو نوٹس اور شنوائی کا موقع دیئے بغیر ان کے میڈیکل سٹورز اور کلینک سیل کر دیئے گئے ہیں،درخواست گزاروں کے کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیاجائے۔