سیکرٹری سی این ڈبلیو کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

  سیکرٹری سی این ڈبلیو کیخلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سیکرٹری سی این ڈبلیو کے خلاف کرپشن کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائرکردی گئی، یہ درخواست شہری رحیم بخش کی جانب سے دائر کی گئی ہے،جس میں ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو طاہر خورشید کو کرپشن کی شکایات پر کمشنر ڈی جی خان کے عہدے سے ٹرانسفر کیا گیا تھا،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اپنے ماتحتوں کی کرپشن روکنے کی بجائے خود بھی کرپشن کر رہے ہیں، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن کو درخواست دی گئی مگرداد رسی نہیں کی جارہی۔

مزید :

علاقائی -