ایل ڈی اے بلڈنگ حملہ کیس، منشا بم سمیت تمام ملزم بری
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایل ڈی اے بلڈنگ جوہر ٹاؤن پر حملہ کیس میں ملوث منشا بم ان کے بیٹے فیصل،طارق،عاصم اور غلام عباس کو بری کر دیا،عدالت میں منشا بم کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہوکردلائل دیئے،منشا بم اور ان کے بیٹوں کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس نے 2018ء میں مقدمہ درج کیا تھا،عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر ملزموں کو بری کردیا۔