توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی سی ایل جنرل منیجر کے وارنٹ جاری 

 توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی سی ایل جنرل منیجر کے وارنٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)مقامی عدالت کے جج مختار سائمن نے عدالتی حکم پر عمل درآمدنہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ندیم نذیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں،عدالت نے پی ٹی سی ایل کے ملازم محمداشرف کی پرموشن کے جاری آرڈر پر 10سال سے عمل درآمد نہ کرنے پرمذکورہ بالاحکم جاری کیاہے،درخواست گزار کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست چودھری اشتیاق احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد اشرف کی پرموشن کے آرڈر عدالت نے10سال قبل کئے گئے لیکن ابھی تک عمل نہیں کیا گیا جو توہین عدالت ہے،مذکورہ افسر کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر ندیم نذیر کو 12نومبر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے،

مزید :

علاقائی -