سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا سکیورٹی پلان جاری

      سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا سکیورٹی پلان جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی جانب سے رائیونڈ میں ہونے والے سالانہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا سیشن 08 سے10نومبر تک ہو گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ شرکاء کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے میسر ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سکیورٹی پلان کے مطابق 3ایس پیز،12ڈی ایس پیز، 33انسپکٹرز، 306اَپر سب آرڈینیٹس اور 2ہزا ر سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی طرح اب بھی رائیونڈ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے تصدیق کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اورالیکٹرک بیر ئیرزکا استعمال کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی