ذہنی مریض قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل طلب

ذہنی مریض قیدیوں کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر دلائل ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ذہنی مریض قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو 13 نومبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا،جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر سارا بلال کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ملک بھر کی جیل میں قید ذہنی مریض ملزمان کے علاج معالجے کے لیے حکومت اقدام نہیں کر رہی، حکومت کو ذہنی مریض قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : علاقائی