پولیس کی کارروائیاں،4مطلوب اشتہاریوں سمیت8افراد گرفتار

پولیس کی کارروائیاں،4مطلوب اشتہاریوں سمیت8افراد گرفتار

  



لا ہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور انویسٹی گیشن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں ملوث لاہور پولیس کو مطلوب 4اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں ملوث8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں لاہور پولیس کو مطلوب 2اشتہاری ملزمان اویس چیمہ اور نازش علی کو گرفتار کر لیا۔ چوہنگ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان محمد زمان عرف نانو اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے بوگس چیک کے مقدمات میں مفروراشتہاری ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں 3سال سے مفرور اشتہاری ملزم صابر کو گرفتار کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس گلبرگ نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم راشد ظہور کو گرفتار کیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس پرانی انار کلی نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری ملزم خیرات علی کو گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی