نیشنل جونیئر ہاکی چیمپین شپ 28 نومبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگی

نیشنل جونیئر ہاکی چیمپین شپ 28 نومبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) چھتسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپین شپ 28 نومبرسے 8 دسمبر 2019 تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منعقد ہورہی ہے۔اس چیمپین شپ میں تمام صوبائی اور ڈیپاڑٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔اس چیمپین شپ میں یکم جنوری 1999 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کی عمر کی تصدیق اور جانچ پڑتال کے لئے "ایج کریڈینشل چیک کمیٹی" اور مقامی نادرا کے عملے کا تقرر کیا ہے بون ٹیسٹ اورچہرے کی جانچ پڑتال بھی کریں گے، جس کے بعد زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو نااہل یا اہل کرنے کافیصلہ کیا جاے گا۔

کمیٹی مندرجہ ذیل ممبروں پر مشتمل ہے۔منظور حسین جونیئر،خواجہ محمد جنید،لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد آصف ناز کھوکھر،ڈاکٹر سید اسد عباس،چیمپین شپ ایف آئی ایچ کے جاری کردہ / ٹورنامنٹ ریگولیشن کے مطابق کھیلی جائے گی

جو

مزید : کھیل اور کھلاڑی