بابر اعظم کی بیٹسمین پر غصے میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  بابر اعظم کی بیٹسمین پر غصے میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی 20 میچ میں کپتان بابر اعظم کی غصے میں آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کینبرا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم کو اس وقت غصہ آیا جب 12ویں اوور میں آصف علی غلط شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آصف علی کے آؤٹ ہونے پر بابراعظم کس طرح اپنے غصے کا اظہار کررہے تھے۔


دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی اننگز کے دوران جب اسکور 62 رنز تھا اور وکٹ پر پاور ہٹر آصف علی اور بابر اعظم موجود تھے تو بابر اعظم ایک اچھی پارٹنر شپ چاہتے تھے تاہم آصف علی نے اسپنر ایشٹن اگر کی گیند پر غلط شاٹ کھیل دیا جس کے نتیجے میں وہ کیچ آؤٹ ہوگئے جس پر بابر اعظم نے ناراضگی کا اظہار کیا۔