دولہادلہن کے شادی کی رات کرکٹ میچ دیکھنے کی تصویر وائرل

دولہادلہن کے شادی کی رات کرکٹ میچ دیکھنے کی تصویر وائرل

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں شائقین کرکٹ سے بہت زیادہ وابستگی رکھتے ہیں اور کرکٹ میچز دیکھنے کے لیے اکثر اوقات اپنے شیڈولڈ میں ردو بدول کر دیتے ہیں، اسی طرح کی ایک دلچسپ خبر اس وقت سامنے آئی جب پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ جاری تھا تو امریکا میں موجود ایک پاکستانی جوڑے نے اپنی شادی کی پہلی رات نہ صرف میچ دیکھا بلکہ تصویر آئی سی سی کو پیغام کے ساتھ بھیج دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک ٹویٹ کی جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی، یہ تصویر ایک حسن تسلیم نامی پاکستانی نوجوان کی ہے جس نے نئی نویلی دلہن کے ساتھ پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...