کبڈی ورلڈ کپ، میزبان پاکستان، بھارت کا شرکت کیلئے گرین سگنل 

کبڈی ورلڈ کپ، میزبان پاکستان، بھارت کا شرکت کیلئے گرین سگنل 

  



 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈ کپ سرکل سٹائل 12 سے 18 جنوری تک پاکستان میں ہو گا۔ورلڈ کپ کے میچز لاہور، فیصل آباد، ننکانہ صاحب اور کرتار پور میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اور آذربائیجان کی خواتین کبڈی ٹیموں کے درمیان بھی نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہپہلی بار پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کی ٹیمیں  شریک ہوں گی جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی کی شرکت بھی متوقع ہے۔بارہ سے انیس جنوری تک  مجوزہ اس ایونٹ کے لیے غیر ملکی ٹیموں کو دعوت نامے چند ہفتے پہلے بھیجے گئے تھے اور پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ کا باقاعدہ شیڈول جاری کریں گے۔ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے، رنر آپ کو 75 لاکھ اور تیسری ٹیم کو پچاس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے کی  ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، کینیڈا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔آسٹریلیا، سیرالیون، امریکہ اور کینیا بھی ورلڈ کپ میں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...