نیشنل گیمز کے لیے پنجاب ہاکی  ٹیم کا اعلان کردیا گیا

  نیشنل گیمز کے لیے پنجاب ہاکی  ٹیم کا اعلان کردیا گیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) 33 ویں نیشنل گیمز کے لیے پنجاب ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ علی شان پنجاب ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے جبکہ کاشف شاہ ان کے نائب ہونگے۔ پنجاب ہاکی ٹیم کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔ 18 رکنی سکواڈ میں منیب الرحمان، حماد علی، کاشف شاہ، عدنان، رضوان، معین، غضنفر علی، سہیل، حمزہ، اظفر یعقوب، عامر، ارشد لیاقت، ابو زر، سید زین، علی شان (کپتان)، نوہیز ملک، خالد اور کامران شامل ہیں۔ مجاہد افضل ٹیم کے کوچ جبکہ رائے عثمان کھرل منیجر ہونگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی