افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

      افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

  



ممبئی(آئی این پی)افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل)ہفتہ کو لکھنوؤمیں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کو افغان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے افغان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔افغان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ہوم سیریز بھارت کی سرزمین پر کھیل رہی ہے، اس سلسلے میں افغانستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) ہفتہ کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 14 نومبر سے شروع ہوگی

، تمام میچز لکھنؤ میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...