ٓٓآصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا: عمران خان 

ٓٓآصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، دھرنے کا ...

  



 اسلام ا ٓباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن کے مختلف کیسوں میں گرفتار تین رہنماؤں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اصف علی زرداری اور پی پی کے سینئر رہنما سیّد خورشید شاہ،سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تینوں اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں لانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے،  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء  اللہ کے پروڈکشن آرڈری جاری نہیں کیے گئے۔یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی طرف سے گرفتار کیا گیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سیّد خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثے کیس جبکہ خواجہ سعد رفیق ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں۔

پروڈکشن آرڈر

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کوتسلی دی کہ دھرنے کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا، آپ لوگ فکر مند نہ ہوں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کو ایوان میں حاضر رہنے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبے کو لوگوں نے دکانداری بنایا ہوا ہے، لوگ اپنے میڈیکل کالج چلا رہے ہیں اور بورڈ کے ممبران بھی ہیں، میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لا کر ان کا قبلہ درست کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں، اس میں ملوث لوگوں کیلیے سخت سے سخت سزا تجویز کریں گے، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں نے ملک میں مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے، مہنگائی کے خلاف میرا ساتھ دیں، ذخیرہ اندوزوں کو کیفر کردار پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات دن بدن بد ترین ہو رہے ہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس موقع پرعمران خان نے بہت جلد کراچی کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول