پی ایس 86 ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے  سید صالح شاہ بھاری اکثریت سے کامیاب

پی ایس 86 ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی کے  سید صالح شاہ بھاری اکثریت سے کامیاب

  



 دادو(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس 86میں ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ نے 42ہزار 254ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار امداد خان لغاری 25ہزار 555لیکر دوسر ے نمبر پر رہے۔ واضح رہے پی ایس 86کے 158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج اور رینجرز کے 1100 اور پولیس کے 1300 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر تعینات رہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دادو بھر میں عام تعطیل رہی۔

صالح شاہ کامیاب

    

مزید : صفحہ اول