اثاثے چھپانے کا الزام،قومی کرکٹرمحمد حفیظ کو ایف بی آر کا شوکاز نوٹس، جواب طلب

اثاثے چھپانے کا الزام،قومی کرکٹرمحمد حفیظ کو ایف بی آر کا شوکاز نوٹس، جواب ...

  



لاہور (آئی این پی)قومی کرکٹر محمد حفیظ کو اثاثے چھپانے پر ایف بی آر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا،کرکٹر محمد حفیظ پر 17کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کرلیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق محمد حفیظ نے تقریباً17کروڑ کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے۔ایف بی آر نے محمد حفیظ کے تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ اثاثے چھپانے پر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 2014 سے 2018 تک کا آڈٹ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر نے محمد حفیظ سے اثاثے چھپانے پر جواب طلب کرلیا ہے۔

حفیظ نوٹس

مزید : صفحہ اول