حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

  حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر بر وقت عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔کابینہ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے زریعے سمری کی منظوری دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اقتصادی امور ڈویژن نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کے قیام کی سمری بھیجی تھی، جس کے ذریعے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مقاصد حاصل ہوں گے۔
ایف اے ٹی ایف

مزید :

صفحہ اول -