ایف اے ٹی ایف کارکن ممالک سے ”دہشتگردی“ کی مالی معاونت جرم قرار دینے کا مطالبہ

ایف اے ٹی ایف کارکن ممالک سے ”دہشتگردی“ کی مالی معاونت جرم قرار دینے کا ...

  



واشنگٹن(آئی این پی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)نے تمام رکن ریاستوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی سے متعلق سفر کی مالی معاونت کو جرم قرار دیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری گائڈلائنز میں دہشت گردی کی کارروائیوں، اس میں شامل ہونے، تیاری، منصوبہ بندی، دہشت گردی کی تربیت فراہم یا حاصل کرنے کیلئے سفر کی مالی معاونت کو جرم قرار دینے کی واضح ہدایت بھی شامل ہے۔ہدایات میں رکن ریاستوں پر زور دیا گیا ہے وہ دہشت گردوں کی معالی معاونت میں تذویراتی خامیوں کے حامل کسی ملک کی شناخت کریں اور اس سلسلے میں اقدامات کریں۔بیان میں مزید کہا گیا دہشتگردوں کی مالی معا و نت سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر حفاظتی اقدامات صرف اتنے ہی مضبوط ہیں جتنا کمزور اقدامات کیساتھ دائرہ کار ہے۔ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا دہشتگردوں کے مالی معاونت کارمالی نظام کے ذریعے دہشتگردوں کی مالی معاونت کیلئے اثاثوں کو کامیابی سے منتقل کرنے کیلئے کمزور انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت (اے ایم ایل/سی ایف ٹی)کنٹرول کو دھوکادے سکتے ہیں۔تاہم ایف اے ٹی ایف کی گائڈلائنز میں کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔اس کے بجائے ایجنسی نے تمام ارکین پر زور دیا کہ وہ ایف اے ٹی ایف کی ریجنل باڈیز اور اقوام متحدہ جیسے اہم شراکت داروں کیساتھ مل کر کام کریں۔

ایف اے ٹی ایف

مزید : صفحہ اول