اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

       اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج جو نام نہاد قانون سازی کی گئی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت جلد بازی میں کام نمٹایا گیا اور اجلاس ملتوی کردیا جوکہ اس ادارے کی توہین ہے۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ تو علامتی ہے، ہمارا اصل مطالبہ دوبارہ انتخابات کا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جیسے آج حکومت نے قانون سازی کی، یہ پارلیمنٹ کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ 

تحریک عدم اعتماد

مزید : صفحہ اول