حضو ر ﷺکی آمد کا مقصد لوگوں کو جہالت سے نکالنا تھا،حافظ احمد علی

    حضو ر ﷺکی آمد کا مقصد لوگوں کو جہالت سے نکالنا تھا،حافظ احمد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ احمدعلی نے نارتھ کراچی میں منعقد سیرت النبی ؐکانفرنس سے خطاب کے دوران کہاہے کہ حضورﷺ کی آمد کا مقصد لوگوں کو جہالت اور گمراہی کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کی دائمی روشنی سے روشناس کروانا ہے۔اس مقصد کو پوراکرنے کے لئے اللہ کے نبی ؐ نے ہرطرح کی صعوبتیں برداشت کیں ایک ایک انسان کے پاس جاکر اللہ کا پیغام دیا اور اللہ کی مخلوق کو اللہ کی وحدانیت کا یقین دلوایا،آپ ؐ کی محنت کا ایسا اثر ہوا کے جو لوگ اپ کی جان کے دشمن تھے اپ پر جان نثار کرنے والے بن گئے، آج تک انسان اور قیامت تک آنے والے انسان اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تووہ صر ف محمد عربی ؐ کے دین میں ہے اسکے علاوہ کہیں کامیابی نہیں مل سکتی۔سیر ت النبی ؐ کانفرنس میں جمعیت علماء اسلام(س) سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انورنقشبندی،سیکرٹری اطلاعا ت، مفتی عابد،جمعیت علماء اسلام(س) کراچی سرپرست اعلی ٰ پیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکرٹری علامہ مولاناحماد مدنی،،عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر،مولانا مشتاق عباسی،قاری لیاقت رحمانی،حافظ احمد علی،حافظ سلمان،غلام دستگیر گجر،مفتی ظل الرحمن،قاری عبدالوہاب انقلابی،مولانا عبدالسلام،حضرت ولی ہزاروی،احمدالرحمن انور،الحاج حسین احمد،شاہد علی شاہ،مولانا سلیم اللہ،اعظم شاہ ایڈوکیٹ مولانا سیف الرحمن اور دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔