خصوصی افراد کو توجہ دینے کی ضرورت ہے،سید قاسم نوید قمر

خصوصی افراد کو توجہ دینے کی ضرورت ہے،سید قاسم نوید قمر

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ان کی بحالی کے عمل میں علاج، دیکھ بھال اور تربیت کے مل جانے سے بہتر نتائج سامنے آتے ہیں اور جو لوگ ان شعبوں میں کام کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز انسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبیٹیشن ڈو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس "بحالی کے شعبے میں مواقع " کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ خالد چاچڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے خصوصی افراد کے بحالی کے عمل میں علاج، نگہداشت، ادویات اور تربیت کی فراہمی میں ڈا یونیورسٹی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ سید قاسم نوید قمر نے مزید کہا، 'سب سے پہلے ہمیں ان خصوصی افراد کو معاشرے کا لازمی حصے کے طور پر قبول کرنا چاہئے۔ ان کی بحالی کے لئے اپنی ذمداریاں نبھانا چاہیں '۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ طب کے شعبے میں سائنس نے بہت ترقی کی ہے اور خصوصی افراد کا علاج آسان ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارے پاس اس شعبے میں اچھی طرح سے تربیت یافتہ اور تربیت یافتہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس موجود ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ خصوصی افراد کو صحت، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور بحالی کی سہولیات بھی فراہم کررہی ہے اور امید ہے کہ ان کے لئے زندگی مذید آسان ہوجائے گی اور اس عظیم مقصد کے لئے ہم اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4