ایمریٹس گروپ نے ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

ایمریٹس گروپ نے ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) ایمریٹس گروپ نے اپنے مالی سال 2019-20کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ سال 2019-20کی پہلی ششماہی کا گروپ ریونیو 14.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 2 فیصد کمی سے 14.8 ارب ڈالر تھا۔ اس معمولی کمی کی بڑی وجہ یورپ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انڈیا اور پاکستان میں غیر سازگار کرنسی تبدیلیاں اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپوٹ کے جنوبی رن وے کی 45 روزہ بندش کے دوران طے شدہ گنجائش میں کمی رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں گروپ کا منافع 8 فیصد زیادہ رہا جبکہ گروپ کا خالص منافع گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 320 ملین ڈالرز رہا۔ منافع میں بہتری کی بڑی وجہ فیول کی قیمتوں میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 9 فیصد کمی ہے تاہم کرنسی میں منفی تبدیلیوں سے فیول کی کم لاگت سے پہنچنے والا فائدہ محدود رہا۔ گروپ کی کیش پوزیشن 31 مارچ 2019 کو 6 ارب ڈالر کے مقابلے میں 30 ستمبر 2019 کو 6.3 ارب ڈالر رہی۔ ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، "ایمریٹس گروپ نے دنیا کی مختلف مارکیٹوں میں مشکل کاروباری صورتحال اور سماجی و سیاسی غیریقینی حالات میں اپنی حکمت عملی کے ذریعے سال 2019-20کی پہلی ششماہی میں مستحکم اور مثبت کارکردگی پیش کی ہے۔ ایمریٹس اور ڈناٹا دونوں نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر تزئین و آرائش کے کام سے اپنے بزنس اور اپنے صارفین پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم لانے کے لئے بھرپور کام کیا۔ ہم نے بھی لاگت میں بھرپور انداز سے کمی لانے کے لئے کام کیا اور اپنی مہارت کو آگے بڑھانے کے لئے مسلسل کام کیا۔ ساتھ ہی اس بات کو یقین بنایا گیا کہ ہمارے وسائل صحیح مواقع پر مستعدی سے استعمال ہوں۔"