اسداللہ بھٹو کی اساتذہ پرتشدد وگرفتاریوں کی مذمت

اسداللہ بھٹو کی اساتذہ پرتشدد وگرفتاریوں کی مذمت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ نے کراچی میں احتجاج کرنے والے اساتذہ پر پولیس تشدد و گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنے والے مرد و خواتین اساتذہ پر تشدد لاٹھی چارج و گرفتایاں بدترین آمریت اور حقوق انسانی کی شدید پامالی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ اساتذہ پر تشدد کا نوٹس، گرفتار اساتذہ کو رہا اور اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے صوبہ میں تعلیمی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ حکومتی بد انتظامی اور میرٹ کے قتل کی وجہ سے اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر ملازمین سراپا احتجاج ہیں ان کے جائز مسائل کو حل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنے کی بجائے آمرانہ انداز جمہوریت کی دعویدار سندھ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4


loading...