گڈاپ میں فوری ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے، ریاض حیدر
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں ڈینگی مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ دنوں ملیر گڈاپ موئیدان میں ڈینگی سے متاثر 2 لڑکیوں سمیت 3 بچے جان کی بازی ہار گئے جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں ڈینگی کا خوف پھیل گیا ہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ملیر محکمہ صحت کی انتظامیہ کو علم تک نہیں، انتظامیہ نے انتہائی غیر زمہ دارانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے، سندھ اسمبلی میں کئی بار ڈینگی وائرس سیعذرا فضل پیچوکو آگاہ کرچکے ہیں مگر اب تک اس بیماری کو روکنے کے لیے بہتر اقدامات نہیں کئے سندھ میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 4115 ہوگئی سرویلنس سیل نے تصدیق کی کہ سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ 14 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں معصوم بچے اس بیماری کے شکار ہورہے ہیں