دوسری سکھ اسپیشل ٹرین آج حیدرآباد سے ننکانہ صاحب روانہ ہوگی

دوسری سکھ اسپیشل ٹرین آج حیدرآباد سے ننکانہ صاحب روانہ ہوگی

  



حیدرآباد(بیورو رپورٹ)دوسری سکھ اسپیشل ٹرین آج(جمعہ)حیدرآباد سے روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مذہبی رہنما بابا گرونانک کی550سالگرہ کے موقع پر محکمہ ریلوے نے سکھ یاتریوں کے لیے دوسری اسپیشل ٹرین کا انتظام کیا ہے جو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن سے ننکانہ صاحب کے لیے آج(جمعہ)صبح ساڑھے9بجے روانہ ہوگی۔محکمہ ریلوے کے مطابق 11کوچز پر مشتمل اسپیشل ٹرین میں مجموعی طور پر750مسافروں کی گنجائش ہے۔ ٹرین کے لیے صفائی ستھرائی کے ساتھ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔اسپیشل ٹرین ننکانہ صاحب سے 13نومبرکو واپس آئے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10اکتوبر کو بھی کراچی سٹی اسٹیشن سے ننکانہ صاحب کے لیے اسپیشل ٹرین چلائی گئی تھی جو 14 اکتوبرکو واپس آئی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4


loading...