کراچی، ایک ماہ قبل مرمت کی گئی سیوریج لائن بھی بیٹھ گئی

کراچی، ایک ماہ قبل مرمت کی گئی سیوریج لائن بھی بیٹھ گئی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ریڈ زون میں میٹرو پول چوک پر ایک ماہ قبل مرمت کی گئی سیوریج لائن بھی دو مقامات پر بیٹھ گئی، جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔پولیس کے مطابق قائداعظم ریزیڈنسی کے گیٹ کے سامنے لائن ڈالنے کے بعد تعمیر شدہ نئی سڑک پر دس فٹ سے بڑا گھڑھا پڑ گیا ہے، ٹریفک پولیس نے فاطمہ جناح روڈ کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو حادثات سے بچانے کے لیے گڑھے میں مٹی ڈال کر سطح برابر کردی ہے۔ہیوی ٹریفک آنے کی صورت میں کوئی بڑا نقصان ہو سکتا ہے، اس مقام سے چند قدم کے فاصلے پر میٹروپول چوک پر ہی سندھ کلب کے عقبی گیٹ کے سامنے بھی 10 فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔شارع فیصل پر تیزی سے آنے والی گاڑیوں کو اس گڑھے میں بڑے جمپ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہاں پر بھی ہیوی ٹریفک آنے کی صورت میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے ریڈ زون میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں تین دن کے دوران 4 مقامات پر سیوریج لائن متاثر ہوئی ہے، یہ وہ سڑکیں ہیں جو رواں سال کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے اربوں روپے خرچ کرکے تعمیر کی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4


loading...