عوام متنازع سوسائٹی میں خریدوفروخت سے گریز کریں، سہیل سیال

عوام متنازع سوسائٹی میں خریدوفروخت سے گریز کریں، سہیل سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر برائے اینٹی کرپشن، آب پاشی اور زکواۃ و عشر سہیل انور سیال نے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کے حوالے سے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو ملنے والی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمے اینٹی کرپشن کے حکام کو کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پروجیکٹ ڈائریکٹر اور نگی نے گلشن ضیا کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں کی تعمیر کی ر پورٹ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو دی،جس پر صوبائی وزیر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔سہیل انور سیال نے گلشنِ ضیاء کی کچی آبادیوں میں غیرقانونی سوسائٹیوں میں جعلی دستاویزات پر خرید و فروخت اور چائنہ کٹنگ کی روک تھام کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کو گلشن ضیاء میں جاکر تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ جمع کرانے کے احکامات دے دیئے ہیں جبکہ غیر قانونی سوسائٹی میں تعمیرات کے عمل کو روکنے اور عوام کو گمراہ نہ ہونے کے حوالے سے صوبائی وزیر اینٹی کرپشن سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وہ ایسی کسی متنازع سوسائٹی میں خریدوفروخت سے گریز کریں۔