نقیب اللہ قتل کیس،وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

نقیب اللہ قتل کیس،وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کی آئندہ سماعت پر وکلا کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سابق ایس ایس پی ملیر را انوار اور ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر پیش ہوئے۔ جیل حکام نے گرفتار ملزمان کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کے وکیل عامر منسوب ایڈوکیٹ نے گواہ چلانے کی استدعا کی لیکن عدالت نے گرفتار ملزمان کے 2 وکلا کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کے وکلا حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے گواہ موجود ہیں لیکن وکلا نہیں آئے۔ عدالت نے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ سچل میں قتل و اغوا جبکہ شاہ لطیف میں اسلحہ ایکٹ و بارودی موقف کے مقدمات درج ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4


loading...