کراچی، نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی

کراچی، نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی۔ ایک ملزم کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔گزشتہ روزلیاقت آباد میں اسٹریٹ کرمنلز کی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو سامنے آگئی۔ پانچ نوجوان گلی میں بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکو قریب آکر رکے۔ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوانوں کے قریب آیا اور اسلحہ دکھا کر نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے لگا،موقع پاتے ہی نوجوان نے اچانک اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا جبکہ موٹر سائیکل پر بیٹھا دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔نوجوانوں نے پکڑے گئے ڈاکو کی خوب درگت بنائی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4