اسلامی بینکنگ پر منعقدہ کانفرنس میں فیصل بینک کی بھرپور شرکت

    اسلامی بینکنگ پر منعقدہ کانفرنس میں فیصل بینک کی بھرپور شرکت

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹیڈ (FBL) نے اسلامی بینکاری اور مالیات کے موضوع پرا نسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) میں منعقد ہونے والی اس دو روزہ کانفرنس کا یہ تیسرا سال ہے۔ فیصل بینک لمیٹیڈ نے ایسے تعلیمی وسائل پیدا کرنے کے حوالے سے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے جو اسلامی فنانس پر اٹھائے گئے اقدامات کو سہارا فراہم کرکے صنعتوں کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ چھوٹی اور درمیانی سطح کی انٹرپرائز (IFSME) کے لیے اسلامی مالیات اور سماجی ذمہ داریاں اس سال کی کانفرنس کا موضوع تھا۔فیصل بینک لمیٹیڈ کے اسلامک بینکنگ کے سربراہ محمد فیصل شیخ نے اس موقع پر SME کے شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بینکوں میں جو رجحان نظر آتا ہے اس کے مطابق پاکستان میں SME سیکٹر اسلامک بینکنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم، بینکوں اور SME کے شعبے کے درمیان ایک مواصلاتی خلا پیدا ہوگیا ہے۔ اس سیکٹر میں مالی معاونت کو بڑھانے کرنے کے لیے میں بینکوں کے اندرایک باقاعدہ نظام قائم کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں جس کے ذریعے SME کو درست سپورٹ فراہم کی جا سکے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے اس کانفرنس کا افتتاح کیا اور اس میں متعدد اسلامی بینکوں کے صدوراور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے شرکت کی۔ فیصل بینک لمیٹیڈ کا شریعہ بورڈ شریعت پر مکمل عبور رکھنے والے معروف علما پر مشتمل ہے جو کاروبار کے اسلامی بینکنگ کے شعبے پر نظر رکھتے اورشریعت کے اصولوں کے ساتھ اس کی مطابقت اور تعامل کو یقینی بناتے ہیں۔ فیصل بینک لمیٹیڈ کا نام اب 500 سے زیادہ (بشمول 325 اسلامک) شاخوں کے ساتھ 170 سے زائد شہروں میں پھیل چکا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4