اکتوبر تک 24922 ملین روپے وصول کئے، مکیش کمار چالہ

اکتوبر تک 24922 ملین روپے وصول کئے، مکیش کمار چالہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں جولائی 2019 سے اکتوبر 2019 تک کے دوران محکمہ سندھ ایکسائز نے مختلف ٹیکسوں کی مد میں 24922.744 ملین روپے جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران اسی عرصے میں. 24649.396 ملین روپے وصول کئے تھے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے دفتر میں یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول عبدالحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس میں 2189.309 ملین روپے، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 19256.399 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 256.624 ملین روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، 'کاٹن فیس میں 55.796 ملین روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 1346.531 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 27.985 ملین روپے کی وصولی ہوئی '۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول و پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کی صورتحال تسلی بخش ہے اور امید ہے کہ صورتحال بتدریج بہتر ہوگی۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ٹیکسوں کی وصولی کی طرف زیادہ توجہ دیں کیونکہ وہ خود افسران کی کارکردگی کی نگرانی کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4


loading...