نوجوت سدھو کا کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

     نوجوت سدھو کا کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان

  



 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاسی و سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے سینٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور 9 نومبر کو کرتار پور میں دنیا کے سب سے بڑے گردوارے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کا اعلان کیا۔نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا دربار صاحب کے افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نہایت بے قرار ہوں، دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئے بیتاب ہیں، بابا گرونانک جی کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے، حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا نوجوت سنگھ سدھو سمیت پوری دنیا کے سکھوں کو دربار صاحب کے افتتاح کی مبارکباد دیتے ہیں، وزیراعظم 9 نومبر کو اس تاریخی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خاص شریک ہوں گے، نوجوت سنگھ سدھو سمیت دنیا بھر سے تشریف لانے والے سکھ بھائیوں کے خیر مقدم اور میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

نوجوت سدھو

مزید : صفحہ اول