ایف بی آرسے کسی بھی ملازم کو فارغ کرنا اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ نہیں، شبر زیدی

     ایف بی آرسے کسی بھی ملازم کو فارغ کرنا اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ نہیں، شبر ...

  



اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے، عملدرآمد ایف بی آر کے ملازمین کی مشاورت سے ہو گا جبکہ کسی بھی ملازم کو فارغ کرنا اصلاحاتی ایجنڈا کا حصہ نہیں ہے۔ جمعرات کو چیئرمین ایف بی آر اور ایف بی آر افسران میں غیر رسمی رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ کسی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات متعارف کروانے سے پہلے افسران کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ ایف بی آر سے افسران کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہو گا، ایف بی آر میں اصلاحات کا منصوبہ وزیراعظم سے منظور ہو چکا ہے اور اصلاحات پر عملدرآمد میں ملازمین کی مشاورت سے ہو گا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایف بی آر کا ایک ہی مسئلہ ہے کہ ہر حال میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے اور ٹیکس وصولیاں بڑھانے کیلئے ملازمین کا اہم کردار ہے۔ اس موقع پر ملازمین کی جانب سے بھی چیئرمین ایف بی آر کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے اور کرپشن کے خاتمے میں ہر طرح کا تعاون کریں گے، اس موقع پر ایف بی آر میں اصلاحات جلد سے جلد متعارف کرانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ 

شبر زیدی

مزید : صفحہ اول