نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے،فواد چودھری
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آزادی مارچ دھرنے کے لیڈر گھروں میں بیٹھ کر حلوہ کھا رہے ہیں جبکہ کارکنان کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں‘ لگتا ہے کہ فضل الرحمان اپنے ہی کارکنوں کو سہولیات دینے سے انکاری ہیں‘ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں‘ دعا گو ہیں کہ اللہ ان کو صحت دے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہوا ہے ہم دنیا میں ابھرتی ہوئی قوم ہیں اور ملک کو پیچھے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں نواز شریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں جس طرح اشرافیہ نے قوم کو لوٹا اس کا بھی حساب ہونا چاہئے جبکہ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان آگے جائے گا۔ فواد چودھری نے فضل الرحمان کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے میں خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا تھا بچوں پر کیسز بنائے تھے۔
فواد چودھری