عنزل اعوان جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت جلد ماہانہ معاوضہ پروگرام شروع کریگی: عاطف خان 

    عنزل اعوان جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت جلد ماہانہ معاوضہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)نیشنل گیمز میں گیارہ سالہ عنزل اعوان بھی کراٹے کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گی،عنزل اعوان کا کہنا ہے کہ وہ صوبے کیلئے نیشنل گیمز میں میڈل ضرور جیتے گی،ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی گیارہ سالہ بچی کراٹے کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے ٹریننگ کیمپ میں تربیت لے رہی ہے۔ عنزل اعوان نیشنل گیمز کا حصہ بننے پر بہت خوش اور پرجوش ہے،اس کا کہنا ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں نیشنل گیمز کیلئے منتخب ہونا اس کیلئے کسی  اعزاز سے کم نہیں اس کی کوشش ہوگی کہ نیشنل گیمز کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھائیں، بچپن سے اسکی خواہش ہے کہ کراٹے کے میدان میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مقام بناکر ملک کا نام روشن کرسکیں،عنزل اعوان نے ضلع ایبٹ آباد  میں مختلف مقابلوں میں اچھی اور  مڈل اور مڈل پوزیشن حاصل کی ہے جس کی بدولت وہ 33ویں نیشنل گیمز کیلئے گیارہ سال کی عمر میں منتخب ہوئی ہے،سینئر وزیربرائے کھیل عاطف خان نے کہا ہے کہ نیشنل گیمز عنزل اعوان جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں گے،صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہیں،باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے بہت جلد ماہانہ معاوضے کا پروگرام بھی شروع کیا جائیگا تاکہ وہ معاشی طورپر مستحکم ہوکر اپنے متعلقہ شعبے میں مقام بنا کر ملک کا نام روشن کر سکیں،حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کررہی ہیں اس سلسلے میں صوبے میں ایک ہزار گراونڈز بنانے کا منصوبہ متعارف کیا گیا ہے خواتین کو بھی کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ ڈویژنل سطح پر خواتین کیلئے انڈور جمنیزیم تیارکئے جارہے ہیں،سینئروزیر کا کہنا تھا کہ ضم شدہ اضلاع سمیت صوبے کے میں نوجوانوں میں کافی صلاحیتیں موجود ہے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں،ضم شدہ اضلاع میں سپورٹس کمپلیکسز بنانے اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منقعد کرنے کیلئے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے اس کے علاوہ ضم شدہ اضلاع میں ایک ہزار گراونڈ سکیم کے تحت بھی کھیلوں کے میدان بھی بنائے جائیں گے
پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختون خوا کے سینئر وزیربرائے کھیل عاطف خان کی ہدایت پر نیشنل گیمز کیلئے موبائل ہسپتال قیوم سٹڈیم پہنچا دی گئی ہے۔موبائل ہسپتال ریسکیو 1122کے تعاون سے مہیا کی گئی ہے. جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے.ہسپتال میں جدید آلات نصب کئے گئے ہیں موبائل ہسپتال نیشنل گیمز کے دوران کھلاڑیوں کو علاج کیلئے قیوم سٹڈیم میں موجود رہیگی۔موبائیل ہسپتال میں ایک وقت پر 17 مریضوں کا علاج کیا جاسکتا ہے۔موبائل ہسپتال میں منی اپریشن تھیٹر اور چار بیڈز آئی سی یو بھی موجود ہے جبکہ موبائیل ہسپتال میں ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہے۔سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو علاج اور رہائش سمیت ہر قسم کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 10 نومبر کو افتتاحی تقریب منعقد کی جائیگی جسکے لئے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -